پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کمزور کارکردگی کے
بعد دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج
کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہار ۔جیت سیاسی جدوجہد
کا ایک حصہ ہے اور انہیں یقین رکھتے ہوئے جدوجہد کے لئے مصروف ہوجانا چاہئے۔مسٹر کیجریوال نے تمام رجسٹرڈ پارٹی رضاکاروں کو آج بھیجے ایک ای میل خط
میں کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ پارٹی کو ہار مان لینی چاہئے۔